ابنا: علی اکبر صالحی نے ایران کے شہر اصفہان میں اسلامی مزاحمت کی تیسری بین الاقوامی کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ قدس کے مسئلے کا احیا ان مسائل میں سے ہے کہ جو اسلامی جمہوریہ کے بانی حضرت امام خمینی کی جانب سے پیش کیا گیا اور حقیقت میں یہ امر فلسطین کے مسئلے کے زندہ اور باقی رہنے کا ایک اہم عامل ہے -علی اکبر صالحی کے پیغام میں آیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران گذشتہ 33 برسوں میں انقلابی امنگوں اور آرزؤں کو عملی جامہ پہنانے میں نمونہ بننے میں کامیاب ہو گیا –علی اکبر صالحی نے اپنے اس پیغام میں توقع ظاہر کی کہ علاقے کے بعض ممالک میں عمل میں آنیوالی اسلامی بیداری ، ان ملکوں میں عوامی حکومت تشکیل پانے اور ان کے درخشاں مستقبل کی عامل قرار پاۓ گی –اسلامی مزاحمت کی تیسری بین الا قوامی کانفرنس آج ایران کے مرکزی شہر اصفہان میں شروع ہوئی جو 2 روز تک جاری رہے گی –
.....
/169